- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
توشہ خانہ ریفرینس؛ آصف زرداری کے خلاف نیب کا گواہ پیش
اسلام آباد: نیب کے گواہ عمران ظفر نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری سے متعلق اصل دستاویز عدالت میں پیش کر دی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری، اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت نمبر تین کے جج اصغر علی نے کی، عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے، جب کہ آصف زرداری اور انور مجید نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف پیش کیا کہ نیب نے آخری سماعت کو ہمیں نہیں بتایا ہے کہ گواہ پیش کریں، لہذٰا آج گواہاں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں جرح اگلی سماعت میں کریں گے۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے استدعا کی کہ آج بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ہی جرح کریں، اور عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس کیس میں آرام آرام سے چلا جائے، معلوم نہیں نیب کو ان کیسز میں اتنی جلدی کیوں ہے۔ نیب پہلے پرانے کیسز پر تو فیصلہ کروا لے، آج کے دن ایک گواہ کے بیان پر چیف اور جرح کر لی جائے۔ جج اصغر علی نے ریمارکس دیئے کہ تمام گواہوں کی فہرست حکم نامے میں موجود ہے اور تین گواہان کی طلبی کے نام پچھلے آرڈر میں لکھے ہوئے ہیں، آپ کے یا کسی کے کہنے پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنیکا فیصلہ نہیں ہوگا۔
عدالت میں نیب کے پہلے گواہ عمران ظفر پیش ہوئے اور آصف زرداری سے متعلق اصل دستاویز عدالت میں پیش کر دی، جب کہ توشہ خانہ سے حاصل کی گئی تینوں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ بھی پیش کر دیا، گواہ عمران ظفر نے اپنا بیان قلمبند کرایا اور بتایا کہ جس وقت ریکارڈ فراہم کیا اس وقت الیکشن کمیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ذمہ داریاں سر انجام دے رہا تھا، 7فروری کو الیکشن کمیشن کو نیب کا خط موصول ہوا تھا، جس میں نیب نے آصف زرداری سے متعلق دستاویز فراہم کرنے کا کہا۔
نیب کے گواہ نے بتایا کہ نیب کے خط پر 12 فروری 2019کو ریکارڈ لے کر نیب تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوا، اور آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی برائے صدارتی امیدوار اور اثاثوں سے متعلق دستاویز فراہم کی، نیب تفتیشی افسر نے اصل ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد دستاویز کی تصدیق شدہ نقول اپنی تحویل میں رکھ لی۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے مستقل استشنی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی، عدالت نے کہا کہ فی الحال اس درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتے، مستقل استشنی دیدیا جائے تو ملزم ک وکیل بھی غائب ہو جاتا ہے، یوسف رضا گیلانی آئندہ سماعت پر نہیں آ سکتے تو انکا وکیل آ جائے۔ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے دوسرے گواہ کو بیان قلمبند کرنے کیلئے طلب کرلیا اور ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔