- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسی خان گرفتار
پشاور: نیب نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو گرفتار کرکے احتساب عدالت پیش کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے سابق ڈی ایف او موسی خان کو گرفتار کرلیا، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات میں انکوائری جاری تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق ڈی ایف او کو سوالنامہ بھیجا تھا، جن کے جوابات جمع کرانے سابق ڈی ایف او نیب دفتر پشاور جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ہی متنی کے قریب نیب نے گرفتار کرلیا۔
سابق ڈی ایف او جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی رفقاء میں شامل ہیں، اور وہ جے یو آئی کے مرکزی کونسل کے رکن اور ڈی آئی خان میں تحصیل پہاڑ پور کے امیر ہیں، جب کہ ان کا بڑا بیٹا طارق بلوچ سربراہ جے یو آئی کا پرسنل سیکریٹری ہے۔
دوسری جانب امیر جمعیت علماء اسلام کے پی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے موسی خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، موسی خان تحصیل امیر ہیں نیب اگر کسی بڑے کو بھی گرفتار کرے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، موسیٰ خان کو فوری رہا کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔