پی ایس ایل فرنچائز کےعدالت جانے پر پی سی بی کا حیرت کا اظہار  

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 24 ستمبر 2020
اگلی سماعت کے بعد اس ضمن میں کوئی تبصرہ کرسکیں گے، بورڈ ترجمان

اگلی سماعت کے بعد اس ضمن میں کوئی تبصرہ کرسکیں گے، بورڈ ترجمان

لاہور: پی ایس ایل فرنچائز کے عدالت جانے پر پی سی بی کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی تمام 6 فرنچائز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیگ کے مالی معاملات اور امور پر احتجاج کرتے ہوئے اس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

اس حوالے سے نمائندہ ”ایکسپریس“ کے استفسار پر پی سی بی نے کہا ہے کہ اعتماد اور اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کے طور پر فنانشل ماڈل پر دو الگ الگ مواقع پر بات چیت کی دعوت دیئے جانے کے باوجود فرنچائزز کے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کرنے پر بورڈ کو حیرت ہوئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پی ایس ایل فرنچائزز نے بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

بورڈ ترجمان نے کہا کہ ابھی عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس وصول نہیں ہوا، معاملات کی اصل تفصیل نہ ہونے کی وجہ سے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے، ہماری معلومات کے مطابق جمعہ کو اگلی سماعت کے بعد کوئی بات کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔