قلعہ سیف اللہ میں کار اور ٹرک کا تصادم، 5 افراد جاں بحق

 ہفتہ 26 ستمبر 2020
کار اور ٹرک کا تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار ٹرک کے اندر گھس گئی، لیویز حکام ۔ فوٹو : فائل

کار اور ٹرک کا تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار ٹرک کے اندر گھس گئی، لیویز حکام ۔ فوٹو : فائل

قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے تھے، کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے، کار اور ٹرک کا تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار ٹرک کے اندر گھس گئی اور اسے نکالنے کےلئے کرین طلب کرنا پڑی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔