حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 27 ستمبر 2020
اداکاری کلی طور پر نہیں چھوڑی وقفہ لیا تھا، (حمزہ عباسی) فوٹو : فائل

اداکاری کلی طور پر نہیں چھوڑی وقفہ لیا تھا، (حمزہ عباسی) فوٹو : فائل

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے پھر سے دو ایسے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جن میں جلد مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو ایک سال بعد پھر اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

پیارے افضل سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک برس قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دہریت سے اسلام تک کے اپنے سفر کو مبلغانہ انداز میں بیان کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : حمزہ علی عباسی کی شوبز میں نئے اندازمیں واپسی ہوگی، ہمایوں سعید

حمزہ علی عباسی کی شادی گزشتہ برس اداکارہ نیمل بخاری سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔ شادی کے بعد جہاں حمزہ علی عباسی نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا وہیں نیمل بکاری نے سارا وقت گھرکو دینے کے ارادے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : حمزہ عباسی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

حمزہ علی عباسی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر احمد علی بٹ اور آن لائن تفریحی پروگرام  ’’ کسوٹی آن لائن‘‘ میں گوہر رشید کے ہمراہ مہمان بنے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سال کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

حمزہ علی عباسی نے احمد علی بٹ کے سوال کے جواب میں بتایا کہ میں کلی طور پر اداکاری نہین چھوڑی ہاں ایک سال کا وقفہ لیا ہے اور اس سلسلے میں  وہ دو پروجیکٹس پر کام بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ برس دسمبر میں انکشاف کیا تھا کہ حمزہ علی عباسی نے اسکالر بننے کے لیے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہا ہے کہ جس کے بعد وہ دوبارہ آئیں گے لیکن ان کے کام کی نوعیت حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔