- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
- پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
- پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجوں کا سامنا، ماہرین
- کھانسی جان لیوا کب ثابت ہوتی ہے؟
نوشہرہ اور مردان میں بارودی مواد کے دھماکے، 9 افراد جاں بحق
نوشہرہ / مردان: نوشہرہ اور مردان کے علاقوں میں بارودی مواد کے دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔
نوشہرہ کے علاقہ اکبرپورہ میں دریا کنارے سے ملنے والا مارٹر گولہ پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، ڈی پی او کیپٹن (ر) نجم الحسنین کے مطابق مقامی لوگوں کو دریا کے کنارے سے مارٹر گولا ملا جسے وہ کباڑ میں بیچنے کیلیے جا رہے تھے اس دوران گولہ پھٹ گیا، افسوسناک واقعہ میں ہدایت اللہ، مکرم، فرید اللہ پسران زیور شاہ،حضرت اللہ اور شفقت ولد کرامت جاں بحق جبکہ قیصر زخی میانہ زخمی ہوا۔مردان کے مصروف کاروباری مرکز جج بازار میں سائیکل پر نصب بارودی مواد کے دھماکا میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جن میں باپ اور دو کمسن بیٹیاں بھی شامل ہیں، دو پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے، پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب شہری رومزہ کی خریداری میں مصروف تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں عارف اور اس کی دو کم سن بیٹیاں ایمان اور اریبہ بھی دم توڑ گئیں، جبکہ ثاقب علی ہسپتال میں چل بسا، زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔