- پی بی 9 کے 4پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس
- خراب فارم، کپتان سے لڑائی! ہاردک کی ٹی20 ورلڈکپ شمولیت مشکل
- امارات میں طوفانی بارش، پاکستان آنے اور جانے والی پروازیں متاثر
- لاہور میں لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی سے کم عمر بچیوں کو لاپتہ کرنے میں مخصوص گروہ ملوث ہے، پولیس
- وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے صدر کی ملاقات،ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کی حمایت
- 9 مئی مقدمات کے پراسیکیوٹرز نے جج کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
- الخدمت فاؤنڈیشن کی بارش و سیلاب سے متاثر ہزاروں افراد کیلیے امدادی سرگرمیاں
- کراچی؛ پولیس مقابلے میں گینگ وار کمانڈر ہلاک
- توشہ خانہ ریفرنس؛ نیب نے نواز شریف کو تفتیش میں کلین چٹ دیدی
- عامر نے بیٹنگ (جُوا) کمپنی کیساتھ معاہدہ معطل کردیا
- اگر خوف کا بت ٹوٹ گیا تو؟
- پختونخوا؛ شدید بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہو گئی، 41 زخمی
- ایشیاکپ؛ مستقبل میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کون کرے گا؟
- پاکستان اوربھارت کشیدگی میں کمی، مذاکرات سے مسائل حل کریں، امریکا
- ایف بی آر اسکیم، 15 روز میں 50 سے بھی کم ریٹیلرز کی رجسٹریشن
- کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرز سے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
- سیمنٹ تھیلوں پر مینوفیکچرنگ، ایکسپائری تاریخیں لکھنا لازم
- بڑھتی عمر کے خلاف پٹھوں کو فعال رکھنے والے نئے خلیے دریافت
- یوٹیوب کا اشتہارات نہ دیکھنے والوں کے خلاف اقدام کا فیصلہ
بھارت مقبوضہ کشمیر کی المناک داستان کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے، وزیرخارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی المناک داستان کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ، بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک برتا جا رہا ہے اس پر بے حد تشویش ہے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، ایک المناک داستان ہے جسے بھارت پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے جب بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو منظرِعام پر لانا چاہا تو انہیں اتنا مجبور کیا گیا کہ انہیں بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنا پڑے، ان کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے، ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا. دہلی میں ہونے والے حالیہ فسادات میں پولیس کے گٹھ جوڑ اور پشت پناہی کا پردہ چاک کیا. یہی دو چیزیں بھارت کو ناگوار گزریں اور انہوں نے حیلوں بہانوں سے غیر قانونی سرگرمیوں کے انسدادی ایکٹ 2019 کی آڑ میں ان پر بے جا پابندیاں لگانا شروع کر دیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ جمہوریت میں وہ سلوک روا نہیں رکھا جاتا جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کے ساتھ رکھا جا رہا ہے ۔آج ہیومن رائٹس کونسل کو انسانی حقوق کی تنظیموں پر لگائی جانے والی قدغنوں اور بے جا پابندیوں کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں جتنی انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں انہیں اس بھارتی رویے کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔