- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
ٹرمپ کی بات پر جو بائیڈن کا ’ان شاءاللہ‘ کہنے کے سوشل میڈیا پر چرچے
واشنگٹن: امریکا میں صدارتی انتخابات نومبر میں ہونے والے ہیں اور اس وقت انتخابی مہم زوروں پر ہے، صدارتی امیدواروں ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان مباحثے میں جہاں ایک دوسرے پر رکیک حملے کیے وہیں جو بائیڈن نے لفظ ’ان شاءاللہ‘ ادا کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدارتی امیدوار موجودہ صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ڈیموکریٹک کے امیدوار جوبائیڈن نے عربی لفظ ان شاء اللہ ادا کیا جس کے معنی ہوتے ہیں اگر اللہ نے چاہا۔
Okay, for those of you wondering – did Joe Biden really drop an “inshallah” with the appropriate sarcastic usage?
Yes, he did. I confirmed with his campaign – that is indeed what the man said. https://t.co/MqseBsl2Ck
— Asma Khalid (@asmamk) September 30, 2020
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ اگر مگر سے کام لیتے ہوئے مبہم جواب دینے لگے کہ ’آپ یہ دیکھیں گے‘‘ بار بار جواب دینے کے بجائے ٹرمپ یہی کہتے رہے تو مباحثے کے میزبان نے ٹائم لائن کی جانب توجہ دلائی۔
https://twitter.com/shadihamid/status/1311158099307364352?s=20
میزبان کی جانب سے ٹوکے جانے کے باوجود ٹرمپ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے تو جوبائیڈن نے کہا کہ کب؟ ان شاءاللہ ؟ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ لائیو پروگرام میں کسی امریکی سیاست دان نے عربی الفاظ ادا کیے ہوں۔
یہ خبر پڑھیں : صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا
ٹویٹر پر صارفین نے جو بائیڈن کے ان الفاظ کو تاریخی قرار دیا جب کہ امریکی صحافی اسما خالد نے کہا کہ میں تصدیق کرتی ہوں کہ جوبائیڈن نے ان شاءاللہ کہا اور وہ جانتے ہیں کہ یہ کب ادا کیا جاتا ہے۔
Not only did Biden say "Inshallah", he used it in the colloquial context meaning "not really" https://t.co/1h1Tba4QtZ
— Shahed Amanullah (@shahed) September 30, 2020
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔