وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات؛ (ن) لیگ کا 5 ارکان کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 1 اکتوبر 2020
پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی۔: فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی۔: فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی۔

دوسری جانب فاٹف کی ووٹنگ میں غیرحاضرمسلم لیگ (ن) کے پارلیمان کے ارکان کوبھی شوکاز نوٹس جاری  کیا گیا ہے۔ راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ سینٹ میں پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔