بال ٹیمپرنگ کرنے والے مچل کلیڈن پر 9 میچز کی پابندی

مچل کلیڈن نے انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری پینل کی سماعت کے دوران باب ولس ٹرافی میچ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کا اعتراف کیا۔


Sports Desk October 02, 2020
مچل کلیڈن نے انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری پینل کی سماعت کے دوران باب ولس ٹرافی میچ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کا اعتراف کیا۔ ۔فوٹو: فائل

بال ٹیمپرنگ کرنے والے سسیکس کے فاسٹ بولر مچل کلیڈن پر 9 میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔

مچل کلیڈن نے انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری پینل کی سماعت کے دوران 23 اگست کو مڈل سیکس سے باب ولس ٹرافی میچ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کا اعتراف کیا، چونکہ سسیکس کی جانب سے پہلے ہی ان پر 6 میچز کی پابندی عائد کردی گئی تھی جو وہ کاٹ بھی چکے ہیں، اس لیے اب کسی بھی فارمیٹ کے مزید 3 میچز نہیں کھیل پائیں گے۔

مقبول خبریں