سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئے سفری پالیسی کا اعلان

سعودی عرب آنے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم


ویب ڈیسک October 02, 2020
سعودی عرب آنے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم

PESHAWAR: سعودی ایوی ایشن نے کورونا وائرس کے تناظر میں نئے سفری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق سعودی عرب آنے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والی پروازوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن نے کہا ہے کہ 8 سال سے زائد عمر کے تمام غیرسعودی مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

مقبول خبریں