قائد آباد سے پانچ سالہ زینب لاپتا ہوگئی

زینب 30 ستمبر کو اپنے گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی تھی، اہل خانہ


Staff Reporter October 02, 2020
زینب 30 ستمبر کو اپنے گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی تھی، اہلخانہ۔ فوٹو: ایکسپریس

قائد آباد سے 5 سالہ بچی زینب لاپتا ہوگئی جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

قائد آباد کے علاقے مسلم آباد کالونی میں مینگل اسکول کے قریب رہائش پذیر شمس الوہاب کی پانچ سالہ بیٹی زینب 30 ستمبر کو اپنے گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی تھی لیکن اس کے بعد وہ واپس گھر نہیں پہنچی۔ اہل خانہ نے بچی کو ہر ممکن مقام پر تلاش کیا ، تمام رشتے داروں ، پڑوس اور علاقے میں ڈھونڈا لیکن بچی نہیں ملی۔ جس کے بعد بچی کی تلاش میں ناکامی پر اہل خانہ نے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچی کے والد شمس الوہاب کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 433/2020 بجرم دفعہ 364/34 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

مقبول خبریں