موسم سرما کورونا کی دوسری لہر کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  اتوار 4 اکتوبر 2020
سب سے گزارش کرتا ہوں کیسز کی تعداد کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ماسک پہنیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

سب سے گزارش کرتا ہوں کیسز کی تعداد کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ماسک پہنیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ موسم سرما کا آغاز کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ دوسری ریاستوں کے مقابلے میں اللہ پاک نے ہم پر مہربانی کی ہے اور ہمیں کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے بچایا ہے تاہم خدشہ ہے کہ موسم سرما کا آغاز کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ کیسز کی تعداد کو بڑھنے سے روکنے کے لیے عوام چہروں پر ماسک پہنیں، تمام دفاتر اور اداروں کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے ملازمین نے ماسک پہن رکھے ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔