حکومت سندھ کا پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 5 فیصد رعایت کا اعلان

پراپرٹی ٹیکس میں 5 فیصد ریبیٹ نومبر تک حاصل کیا جاسکے گا، حکمنامہ


ویب ڈیسک October 05, 2020
پراپرٹی ٹیکس میں 5 فیصد ریبیٹ نومبر تک حاصل کیا جاسکے گا، حکمنامہ۔ فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 5 فیصد رعایت کا حکمنامہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت سندھ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 5 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے حکمنامہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا اور بارشوں کی تباہ کاریوں کے سبب پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔

حکمنامے کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں 5 فیصد ریبیٹ نومبر تک حاصل کیاجاسکےگا، سندھ میں آفت زدہ قرار دئیے گئے اضلاع کے لئے بھی پراپرٹی ٹیکس میں ریبیٹ کا اطلاق ہوگا۔