کراچی چیمبر کا سوشل میڈیا پر زیر گردش آڈیو کلپ پر اظہار تشویش

کراچی چیمبر ایک شخص کی آڈیو کلپ میں تمام تر من گھڑت دعوؤں سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے، صدر کراچی چیمبر


Staff Reporter October 06, 2020
کراچی چیمبر ایک شخص کی آڈیو کلپ میں تمام تر من گھڑت دعوؤں سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے، صدر کراچی چیمبر فوٹوفائل

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شارق وہرہ نے سوشل میڈیا پر زیرگردش آڈیو کلپ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آڈیو کلپ میں ایک شخص کی جانب سے کراچی کی تاجر و صنعتکار برادری کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، اداروں اور سیاستدانوں کے مابین تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انھوں نے آڈیو کلپ میں کیے گئے تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر ایک شخص کی آڈیو کلپ میں تمام تر من گھڑت دعوؤں سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے اور انھیں وطن عزیز کے خلاف سازش قرار دیتا ہے۔

 

مقبول خبریں