ساڑھے7 فٹ کا مدثر دنیا کا طویل قامت بولر بننے کا خواہاں

عباس رضا  جمعرات 8 اکتوبر 2020
پرعزم ہوں ایک دن دنیا کے طویل ترین بولر کے طور پر ایکشن میں نظر آﺅں گا، مدثر

پرعزم ہوں ایک دن دنیا کے طویل ترین بولر کے طور پر ایکشن میں نظر آﺅں گا، مدثر

 لاہور: ساڑھے 7 فٹ قد کا مدثر دنیا کا سب سے طویل قامت بولر بننے کا خواہاں ہے۔

گزشتہ سال لاہور قلندرز کے کیمپ میں مدعو کیے گئے پاکستان کے طویل قامت کھلاڑی مدثر کا کہنا ہے قد کی وجہ سے ساتھی مذاق اڑاتے تھے، رکشے، گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہوجاتا تھا اور جب والدین مجھ کو لے کر ڈاکٹر کے پاس گئے تو انہوں نے ہارمونز کی وجہ بتائی، تھوڑی پریشانی ضرور ہوتی ہے لیکن اپنی طویل قد کی وجہ سے مشہور ہوگیا ہوں اور اس کو اللہ کا تحفہ سمجھتا ہوں۔

21 سالہ نوجوان نے کہا کہ تیز بھاگ سکتا اور دنیا کا تیز ترین بولر بن سکتا ہوں، 7 ماہ قبل ٹریننگ شروع کی تھی، اس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل آگیا، پر عزم ہوں کہ ایک دن دنیا کے طویل ترین بولر کے طور پر ایکشن میں نظر آﺅں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔