ایکسپریس فیملی فیسٹیول پر ٹریفک کا بہتر انتظام کیا جائے آئی جی

ایکسپو سینٹر میں21 اور 22 دسمبر کو فیسٹیول پر تحفظ کے اقدامات کیے جائیں


Staff Reporter December 20, 2013
ایکسپو سینٹر میں21 اور 22 دسمبر کو فیسٹیول پر تحفظ کے اقدامات کیے جائیں.شاہد ندیم۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں21 تا 22 دسمبر 2 روزہ فیملی فیسٹیول کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فیملی فیسٹیول کے منتظمین سے مشاورت اور تجاویزکے تناظر میں نہ صرف سیکیورٹی بلکہ ٹریفک انتظامات کو بھی مربوط اور موثر بنائیں ۔

 photo 1_zps53f408ce.jpg

ایکسپو سینٹر کے اندرونی حصوں اور مرکزی گیٹس پر کڑی نگرانی جبکہ پارکنگ لاٹس میں سادہ لباس اہلکاروں کو خصوصی ذمے داریاں تفویض کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ تھانے کی سطح پر گشت ، اسنیپ چیکنگ اور انٹیلی جنس کلیکشن کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی سوئپنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔