ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسندچہرہ بے نقاب ہو رہا ہے شبلی فراز

بھارت دنیا میں دہشت گردی کی سر پرست ریاست کے طور پر پہچانا جا رہا ہے، وزیراطلاعات


ویب ڈیسک October 10, 2020
بھارتی دہشت گردی خطےکے امن واستحکام کیلئے شدیدخطرے کا باعث ہے، سینیٹر شبلی فراز۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسندچہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ امریکی جریدے 'فارن پالیسی' کی رپورٹ نے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر مہر ثبت کردی ہے، یہ دہشت گردی خطےکے امن واستحکام کیلئے شدیدخطرے کا باعث ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہو رہا ہے، بھارت دنیا میں دہشت گردی کی سر پرست ریاست کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔