وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی منظور کرلیا

ویب ڈیسک  پير 12 اکتوبر 2020
عاصم  سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے: فوٹو: فائل

عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی منظور کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے منظور کرلی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم نےعاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا

قبل ازیں عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کواپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم نے قبول کرنے سے انکارکردیا تھا اورہدایت کی تھی کہ وہ اپنے عہدے پرکام جاری رکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔