سیزفائرکی خلاف ورزی پربھارتی سینئرسفارتکارکی دفترخارجہ طلبی

بلااشتعال فائرنگ پرپاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا، ترجمان


ویب ڈیسک October 15, 2020
14 اکتوبرکوبھارتی فورسز کی جانب سے ایل اوسی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 معصوم شہری زخمی ہوگئے تھے۔

سیزفائرکی خلاف ورزی پربھارتی سینئرسفارتکارکودفترخارجہ طلب کرلیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ مطابق 14 اکتوبرکوبھارتی فورسزکی جانب سے ایل اوسی پرفائرنگ کے نتیجے میں 2 معصوم شہری زخمی ہوگئے تھے۔ سیزفائرکی خلاف ورزی کرنے پربھارتی سینئرسفارتکارکودفترخارجہ طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فورسزکی جانب سے ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ پرپاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔