کراچی میں تین سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی

جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس


Staff Reporter October 15, 2020
جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس

شاہ فیصل کالونی میں تین سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے اور پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ناتھا خان گوٹھ کے رہائشی شاہد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ 14 اکتوبر کی شب تقریباً دس بجے وہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا تو دروازہ کھلتے ہی اس کا چھوٹا بیٹا جس کی عمر تین برس ہے وہ بھی گھر سے باہر نکل گیا ، وہ جب سودا لے کر واپس آیا تو اس کا بچہ غائب تھا ، کچھ دیر بعد ہی بچہ گھر کے قریب ایک بند گلی میں مل گیا تاہم اس وقت اس کی حالت غیر تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے ، اس ضمن میں بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ بجرم دفعہ 377 کے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مقبول خبریں