- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
گوگل نے ’’ہینگ آؤٹ‘‘ میسجنگ سروس ختم کرنے کا اعلان کردیا
سلیکان ویلی: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی پرائیویٹ میسیجنگ سروس ’’ہینگ آؤٹ‘‘ ختم کرنے اور اس کے صارفین کو گوگل چیٹ پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ 2021 کی پہلی ششماہی میں تمام صارفین کو ہینگ آؤٹ سے گوگل چیٹ پر منتقل کردیا جائے گا۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منتقلی کو سہل بنانے کےلیے گوگل ہینگ آؤٹ استعمال کرنے والوں کے اکاؤنٹ ان کے روابط (کونٹیکٹس) اور محفوظ ہسٹری کے ساتھ گوگل چیٹ پر منتقل ہوجائیں گے۔
گوگل کے مطابق یورپی یونین اور امریکا میں 2021 سے متعارف کروائے جانے والے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کےلیے ہینگ آؤٹ سے کال فون فیچرز کو ختم کرنا ضروری تھا۔ رواں ماہ ہینگ آؤٹ استعمال کرنے والوں کو کالنگ کریڈٹس کے ری فنڈز ملنا شروع ہوجائیں گے اور آئندہ برس تک اس سروس کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گوگل نے اس کراس پلیٹ فارم میسجنگ ایپلی کیشن کا آغاز 2013 میں کیا تھا جبکہ اس سے پہلے گوگل کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’گوگل پلس‘‘ بھی فیس بُک کے مقابلے میں ناکام ہوچکا تھا، جسے عوامی سطح پر اپریل 2019 سے بند کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔