ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا اور مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے، مشیر خزانہ

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اکتوبر 2020
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے، حفیظ شیخ

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے، حفیظ شیخ

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے اور مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

گورنر ہاؤس میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہی سے دوچار رہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت گئے تھے اور مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے جس سے حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔ انہوں نے ہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، مہنگائی پر جلد قابوپالیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔