70 کالجز کے پرنسپلز کو انٹر میں داخلہ دینے کا اختیار مل گیا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 17 اکتوبر 2020
88کالجوں اورہائراسکولوں میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کیلیے درخواستوں کی آن لائن وصولی13اکتوبرکومکمل ہوگئی
فوٹو : فائل

88کالجوں اورہائراسکولوں میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کیلیے درخواستوں کی آن لائن وصولی13اکتوبرکومکمل ہوگئی فوٹو : فائل

 کراچی: رواں سال کالج میں داخلے سے محروم طلبا میرٹ کی بنیاد پربغیر کلیم فارم جمع کرائے من پسند کالج میں داخلہ لے سکیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین مرکزی داخلہ پروگرام 2020 پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید کے مطابق مرکزی داخلہ پروگرام 2020 کے تحت کراچی کے کل 88 کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ و طالبات کے گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لیے درخواستوں کی آن لائن وصولی 13 اکتوبر تک مکمل ہوگئی ، داخلوں کے لیے 99588 درخواستیں موصول ہوئیں،تمام گروپس میں داخلوں کے لیے پلیسمنٹ لسٹوں کا اجرا کردیا گیا ہے۔

پری میڈیکل میں لڑکوں کو4127 داخلے دیے گئے، پری میڈیکل میں لڑکیوں کو 13815 داخلے دیے گئے،پری انجینئیرنگ میں کل 16874 داخلے دیے گئے، پری انجینئرنگ فیمیل میں کل 6549 داخلے دیے گئے، کمپیوٹر سائنس میل میں 1350 داخلے دیے گئے،کمپیوٹر سائنس فیمیل میں 1293 داخلے دیے گئے، کامرس میل میں 24391 داخلے دیے گئے، کامرس فیمیل میں کل 15934 داخلے دیے گئے۔

ہیومینیٹیز میل میں کل 3862 داخلے دیے گئے، ہیومینیٹیز فیمیل میں کل 10991 داخلے دیے گئے، ہوم اکنامکس میں 396 داخلے دیے گئے، کالجز پرنسپلز طلبہ و طالبات جو کالجز میں بغیر کلیم آرڈر کے داخلوں کے لیے آرہے ہیں انھیں داخلہ دے سکتے ہیں۔

کلیم ان طلبہ و طالبات کے لیے لازمی ہوگا جو سندھ کے 5 بورڈز کے علاوہ دیگر بورڈز مثلا او لیول، ٹیکنیکل، آغا خان، فیڈرل اور ملک کے دیگر بورڈز کے علاوہ بیرون ملک سے میٹرک یا اس کے مساوی امتحان پاس کرکے آئے ہوں، ان کے لیے 37 کلیم سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، 70 کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایسے تمام طلبہ و طالبات جو ان کے پاس داخلوں کے لیے آئیں تو انھیں طلبہ کو داخلہ دینے کا اختیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔