کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتوں کے دوران 140 فیصد بڑھ گئی، اسد عمر

ویب ڈیسک  منگل 20 اکتوبر 2020
کورونا ایس او پیزکونظر انداز کرنے کے نتائج ظاہرہورہے ہیں، اسد عمر

کورونا ایس او پیزکونظر انداز کرنے کے نتائج ظاہرہورہے ہیں، اسد عمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ہم کورونا کے تمام ایس اوپیزکونظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی، کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔ اس تناظرمیں ہم کورونا کے تمام ایس اوپیزکونظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کریں گے توزندگی اورمعاش سے محروم ہوجائیں گے، کورونا ایس او پیزکونظر انداز کرنے کے نتائج ظاہرہورہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔