اپوزیشن کے ڈرامے کا مقصد بے تحاشا کرپشن پرپردہ ڈالنا ہے، شبلی فراز

ویب ڈیسک  منگل 20 اکتوبر 2020

ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا، وفاقی وزیراطلاعات: فوٹو: فائل

ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا، وفاقی وزیراطلاعات: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ڈرامے کا مقصد بے تحاشا کرپشن پرپردہ ڈالنا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ چند روزسے سیاسی بہروپیوں نے ایک ڈرامہ رچا رکھا ہے، جس کا واحد مقصد اپنے ادوارمیں کی گئی بے تحاشا کرپشن پرپردہ ڈالنا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ قومی مجرم ہیں انہوں نے قومی خزانے پرڈاکہ ڈالا ہے۔ یہ جان لیں عمران خان کسی دباؤمیں نہیں آئے گا اوران سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔