محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے میٹرک و انٹر کا مختصر سلیبس جاری کردیا

صفدر رضوی  منگل 20 اکتوبر 2020
 کورونا کے سبب تاخیر سے شروع کیے گئے رواں  تعلیمی سیشن میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کے لیے منتخب شدہ مختصر سلیبس جاری کردیا۔(فوٹو، فائل)

کورونا کے سبب تاخیر سے شروع کیے گئے رواں تعلیمی سیشن میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کے لیے منتخب شدہ مختصر سلیبس جاری کردیا۔(فوٹو، فائل)

 کراچی:  محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سندھ میں میٹرک و انٹر کے سالانہ امتحانات کے لیے منتخب و مختصر سلیبس جاری کردیا۔

صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کوویڈ 19 کے سبب تاخیر سے شروع کیے گئے رواں  تعلیمی سیشن میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2020/21 کے لیے منتخب شدہ مختصر سلیبس جاری کردیا۔

اس سلسلے میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کے دستخط سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ condensed syllabus ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اسسمنٹ اینڈ ریسرچ(ڈی سی اے آر) سندھ ، ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز ایجوکیشن اور ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈز کی جانب سے ورکنگ گروپ برائے کنڈینس سلیبس کی زیر نگرانی مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نویں ، دسویں اور گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کے لیے تیار کردہ مختصر سلیبس میں تمام مضامین انگریزی، اردو اسلامیات، اخلاقیات، بائیلوجی، کمپیوٹر سائنس، کیمسٹری،  ریاضی، فزکس ، سندھی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

نویں جماعت انگریزی کے مضمون میں یونٹ نمبر 1.1 سے 1.4 تک، 2.1 سے 2.4 تک ،3.3 اور 3.4 ، 4.1 سے 4.4 تک ، 5.1 سے 5.3 تک ، 6.1 اور 6.3، 7.3 اور 8.3 اور 8.4 کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دسویں جماعت انگریزی سبق نمبر 1، 2، 4، 7، 8، 10، 11، 14، 15 سے 19 اور 24، 25 شامل ہیں ۔

نویں جماعت سندھی کے مضمون میں سبق نمبر 1، 2، 5، 10، 13، 15، 20، 21، 22، 24، 29، 34 کو شامل کیا گیا ہے۔

نویں جماعت اردو لازمی میں  صفحہ نمبر 10، 31، 40، 50، 58، 74، 91، 99، 112، 113، 118، 123، 128، 133، 143، 148، 157 اور 165 کو شامل کیا گیا ہے دسویں جماعت اردو میں صفحہ نمبر 7، 10   13، 24، 28، 35، 41، 48، 51، 56، 67، 78، 80، 82، 84، 87 شامل ہیں ۔

نویں جماعت اسلامیات میں  سورہ انفال، احادیث نمبر 1، 2، 4، 6، 7،8، 10 ، 11 ، 19 20 شامل ہیں موضوعاتی مطالعہ میں قرآن مجید، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور علم کی فرفیت و فضیلت شامل ہے ۔

نویں جماعت  بائیلوجی میں division and branches of biology,  conservation of biodiversity,  osmosis,  respiration,  blood disorders,  human heart سمیت دیگر عنوانات کو شامل کیا گیا ہے

نویں جماعت کمپیوٹر کے مضمون میں  functions of operating system,  components of communication systems,  important of computer security,  introduction to HTML  سمیت دیگر عنوانات شامل ہیں

نویں جماعت کیمسٹری میں branches of chemistry , the mole, atomic number and mass number,  types of chemical bonds,  solutions سمیت دیگر عنوانات شامل ہیں۔

نویں جماعت ریاضی میں logarithm,  algebraic expressions,  HCF, theorems, سمیت دیگر عنوانات شامل ہیں دسویں جماعت ریاضی میں anti logarithm, factors of expressions of the types,  matrices , theorems on  lines and polygons سمیت دیگر عنوانات شامل ہیں۔

نویں جماعت فزکس میں physical quantities,  types of motions,  momentum,  centre of gravity,  work power energy  temperature سمیت دیگر عنوانات شامل ہیں جبکہ دسویں جماعت فزکس میں rest and motions  , scaler  vectors, elasticity,  pressure,  reflection of light سمیت دیگر عنوانات شامل ہیں

انٹر سال اول میں انگریزی کے مضمون میں ریڈنگ ٹیکسٹ میں چیپٹر 1 سے 4 اور چیپٹر 8 ، 10 اور 12 کو سالانہ امتحانات میں شامل کیا جائے گا انگریزی نغموں میں poem نمبر 1، 2 ،5 ،7 ، 10 اور 11 جبکہ انگریزی ڈرامہ میں The counts revenge کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ انٹر سال دوئم انگریزی میں ریڈنگ ٹیکسٹ چیپٹر نمبر 1، 2 4، 6،7  جبکہ نظموں میں 1، 3 ،6 ،7، 9 اور 11 جبکہ ناول میں prisoner of zenda کو شامل کیا گیا ہے

اسی طرح انٹر سال اول اردو لازی کے حصہ نثر، نظم ، غزلیات میں کتاب کے صفحات 1 ، 19 ، 22 ، 31،  46، 61 ، 65، 77، 81 ،110 112،114 ،116، 120، 124، 129 ،133، 134 اور 142 پر موجود عنوانات کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ انٹر سال دوئم کے اردو کے مضمون میں نظر،  نظم و غزلیات میں صفحہ نمبر 1،19  22، 31 ،46، 61، 65، 77، 81، 110، 112، 114، 116، 120، 124، 129، 133، 136 اور 142 شامل ہے

انٹر سال دوئم مطالعہ پاکستان میں  shimla conference   ideology of Pakistan,  foreign policy strategy,  1973 constitution,  the cultural  heritage of Pakistan,  languages of Pakistan,  agriculture,  united nation سمیت دیگر مضامین شامل ہیں

مزید براں انٹر سال اول اسلامیات میں توحید، رسالت،  آخرت، نماز ،روزہ، حقوق العباد، معاشرتی ذمے داریاں، رحمت اللعالمین،  صبر و استقلال، عفو و درگزر ، تعارف قرآن، حدیث و سنت، منتخب آیات و حدیث شامل کی گئی ہیں

انٹر سال اول و دوئم میں بائیلوجی( زولوجی /بوٹنی) میں The biology, enzymes, variety of life, the kingdom fungi, the kingdom plantai, bio energetic,  transport nutrition, reproduction,  biotechnology سمیت ہر چیپٹر سے منتخب عنوانات شامل ہیں۔

انٹر سال اول و دوئم  کمپیوٹر میں جنریشن آف کمپیوٹر ، ہارڈ ویئر آف کمپیوٹر،  کمپیوٹر کمپونینٹ ، law of boolean,  data management software,  types of coding, fire wall and proxy , loops, string functions,  using IDE, operators سمیت دیگر عنوانات شامل ہیں۔

انٹر سال اول و دوئم کیمسٹری میں significant figures,  gas laws, boar’s theory, hybrid ization,  thermo dynamics, the law of mass action,  indicators,  rate and velocity of reaction , binary compounds  of hydrogen,  polymerrization, nomenclature,  fertiliser سمیت دیگر عنوانات شامل ہیں۔

انٹر سال اول و دوئم ریاضی میں some important laws , complex  numbers, the cube roots of unity, sequences,  number of permutations,  binomial theorems ،  cartesian coordinates system,  derivatives, equations of chords سمیت دیگر عنوانات شامل ہیں۔

انٹر سال اول و دوئم  فزکس میں  scale and vector, laws of conservation of momentum,  projectile motions,  torque, power, simple harmonic motion, image formation general gas equation,  electric current,  electro magnetic indection , transistor  سمیت دیگر مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔