روز ویلٹ ہوٹل کسی صورت فروخت نہیں کریں گے؛ ارشد ملک

وقاص احمد  بدھ 21 اکتوبر 2020
ایک سال قبل یہ منافع بخش ادارہ تھا اب کیسے خسارے میں چلا گیا؟ چیئرمین کمیٹی ۔  فوٹو : فائل

ایک سال قبل یہ منافع بخش ادارہ تھا اب کیسے خسارے میں چلا گیا؟ چیئرمین کمیٹی ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے نیو یارک کے روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے بارے میں کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو کسی صورت فروخت نہیں کیا جائے گا بلکہ ہوٹل کی تعمیر نو کرنے کا آپشن پلان میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہوٹل کی تزئین و آرائش یا اس کی تعمیر نو کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، روز ویلٹ ہوٹل کو رینوویٹ کریں گے یا پھر ڈیمولش کر کے سو منزلہ عمارت بنائی جائے گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن چئیرمین کمیٹی کا اجلاس مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے روز ویلٹ ہوٹل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔