پاکستان کا برطانیہ سے نواز شریف کو وطن واپس بھیجنے کا مطالبہ، فنانشل ٹائمز             

ویب ڈیسک  بدھ 21 اکتوبر 2020
امید ہے برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی میں پاکستان کی معاونت کرے گی، ایڈوائزر وزیراعظم

امید ہے برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی میں پاکستان کی معاونت کرے گی، ایڈوائزر وزیراعظم

اسلام آباد: پاکستان نے برطانیہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر  مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے، امید کرتے ہیں برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔

واضح رہے کہ نواز شریف علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے تاہم سیاسی تقاریر پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزرا نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔