احتساب عدالت کا شہبازشریف کوجیل میں ضروری سہولیات فراہم کرنے کا حکم

شہباز شریف کومیٹریس، کرسی ،گھر کا کھانا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، عدالت


ویب ڈیسک October 21, 2020
عدالت کا شہبازشریف کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہبازشریف کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہبازشریف کی درخواست پرفیصلہ سنادیا، جس کے مطابق عدالت نے شہبازشریف کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے شہباز شریف کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا کہ شہباز شریف کو میٹریس، کرسی ،گھر کا کھانا اوردیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔