- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کی دوسری خاتون سفیر کا تقرر
الریاض: سعودی ویب سائٹ ’’اردو نیوز‘‘ کے مطابق سعودی حکومت نے آمال یحییٰ المعلمی نامی خاتون کو ناروے میں اپنی سفیر مقرر کردیا ہے، اس طرح وہ سعودی عرب کی تاریخ میں سفیر کے عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون بن گئی ہیں۔
ان سے پہلے شہزادی ریما بنت بندر کو امریکا میں سفیر مقرر کیا گیا تھا جبکہ وہ اپنے فرائض ابھی تک انجام دے رہی ہیں۔
مذکورہ ویب سائٹ نے سعودی خبررساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آمال یحییٰ المعلمی اس سے قبل تعلیمی اور پیشہ ورانہ سرکاری اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکی ہیں جبکہ وہ گزشتہ برس سے سعودی انسانی حقوق کے ادارے میں عالمی تعاون اور تنظیموں کی ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔
وہ اقوام متحدہ میں سعودی سفیر عبداللہ یحییٰ المعلمی کی بہن اور معروف سعودی ادیب یحییٰ المعلمی کی بیٹی ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی قریب تک سعودی سفارت کاری کا میدان مردوں کےلیے ہی مخصوص تھا لیکن شہزادی ریما بنت بندر کی بطور سفیر امریکا میں تعیناتی کے بعد سے سفارتکاری میں بھی خواتین کو آگے لایا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔