زمبابوے سیریز؛ قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا رپورٹس آگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 22 اکتوبر 2020
 قومی اسکواڈ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ فوٹو پی سی بی

قومی اسکواڈ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ فوٹو پی سی بی

 لاہور: زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔

قومی اسکواڈ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے آج بروز جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی  میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔