رؤف حسن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر

رؤف حسن کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکیشن جلد جاری ہوگا، ذرائع


ویب ڈیسک October 22, 2020
روف حسن کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکیشن جلد جاری ہوگا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عاصم سلیم باجوہ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی منظور کرلیا

واضح رہے کہ چند روز قبل لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے منظور کرلی تھی۔

مقبول خبریں