لاہور، میٹروٹرین کمرشل افتتاح  پہلے دن 50 ہزار افراد نے سفر کیا

افضال طالب  منگل 27 اکتوبر 2020
ٹرین کی سہولت روزانہ صبح ساڑھے سات سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک میسر رہے گی۔ فوٹو: فائل

ٹرین کی سہولت روزانہ صبح ساڑھے سات سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک میسر رہے گی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین میں پہلے دن 50ہزار سے زائد افراد نے سفر کیا۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کے لیے کھول دیا گیا جب کہ پہلے دن 50ہزار سے زائد افراد نے اورنج لائن ٹرین پر سفر کیا۔ پہلی گاڑی ساڑھے سات بجے ڈیرہ گجراں سے روانہ ہوکر سوا آٹھ بجے علی ٹاؤن پہنچی۔

گزشتہ روز 22ٹرینیں مسافروں کو منزل تک پہنچاتی رہیں۔ ٹرین کی سہولت روزانہ صبح ساڑھے سات سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک میسر رہے گی۔ یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے۔ ہر پانچ منٹ بعد اسٹیشن پر ٹرین آئے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔