پشاورمدرسہ دھماکا؛خیبرپختونخوا حکومت کا متاثرین کیلیے امدادی پیکیج کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 27 اکتوبر 2020
امن عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے، محمود خان فوٹو: فائل

امن عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے، محمود خان فوٹو: فائل

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے مدرسے میں دھماکے سے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے خصڈوصی امدادی پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،امن عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھماکے کے متاثرین اور شہدا کے لئے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بھی پشاور دھماکے کے شہداکے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکا امن و امان کو تباہ کرنے کی سازش ہے، دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں، ہمیں متحد ہو کر ملک دشمن طاقتوں کو شکست دینا ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔