اختر مینگل کی مریم نواز سے ملاقات، پی ڈی ایم پلیٹ فارم حکومت سے نجات کا واحد حل قرار

ویب ڈیسک  منگل 27 اکتوبر 2020
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال۔

 لاہور: سربراہ بی این پی اختر مینگل نے مریم نواز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم پلیٹ فارم کو حکومت سے نجات کا واحد حل قرار دیا ہے۔

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے جاتی امراء میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال، بے روزگاری اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تبادلہ خیال کیا اور  پی ڈی ایم کے تحت ہونے والے اب تک کے تمام جلسوں کو کامیاب قرار دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے مریم نواز سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ مریم نواز اور اختر مینگل نے پشاور دھماکے اور اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم ہی حکومت سے نجات کا واحد حل ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اخترمینگل کا کہنا تھا کہ احساس محرومی میں کمی ہوتی نظر آتی توحکومت کا ساتھ نہ چھوڑتے، حکومت نے ہمارے 6 نکات پر عمل نہیں کیا تھا جب کہ ہم ایک ہی سمت میں جا رہے ہیں،یوٹرن نہیں لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔