زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان

محمد یوسف انجم  جمعرات 29 اکتوبر 2020
زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے، کپتان بابراعظم۔ فوٹو : فائل

زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے، کپتان بابراعظم۔ فوٹو : فائل

 لاہور: زمبابوے سے سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

زمبابوے کےخلاف سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم میں امام الحق، عابد علی، فخر زمان، بابراعظم، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، شاہین آفریدی، حارث روف، موسی خان شامل ہیں۔

پریس کانفرنس میں کپتان بابراعظم  کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم پہلے ایک روزہ میچ کے لیے ہے، بطور کپتان پہلی ون ڈے سیریز جیتنا چاہتا ہوں جب کہ زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔