نوبیاہتا پاکستانی امریکی جوڑا ہنی مون مناتے ہوئے سمندر میں ڈوب گیا

زبیر نذیر خان  جمعـء 30 اکتوبر 2020
لانگ آئی لینڈ کے رہائشی ہنی مون منانے بہاماس گئے تھے۔

لانگ آئی لینڈ کے رہائشی ہنی مون منانے بہاماس گئے تھے۔

 کراچی: امریکا کے شہر نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سوگ میں ڈوب گئی اور نوبیاہتا جوڑا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اٹارنی محمد ملک اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شاہ نور سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ لانگ آئی لینڈ کے رہائشی ہنی مون منانے بحر الکاہل کے کنارے واقع کیریبین ملک بہاماس گئے تھے۔

دونوں 24 اکتوبر کو رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے۔ محمد ملک مرحوم پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت  کرنل (ر)  مقبول ملک کے صاحبزادے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔