زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلیے اسکواڈ میں ایک تبدیلی

عباس رضا  ہفتہ 31 اکتوبر 2020
گروئن انجری کا شکار حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو شامل کرلیا گیا، چیف سلیکٹر۔ فوٹو : فائل

گروئن انجری کا شکار حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو شامل کرلیا گیا، چیف سلیکٹر۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شاداب خان نے ٹریننگ کا آغاز کردیا لیکن دوسرے ون ڈے میں بھی انہیں آرام دیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ ہوا تو عثمان قادر کو میچ کھیلنے کا موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

منتخب اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، امام الحق، عابد علی،فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسی خان شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔