- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 48 ہوگئیں، 70 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کا اعلان
گلگت بلتستان: وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اتوار کو گلگت بلتستان کے 73 ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کام یابی سے لڑ رہی ہیں اور ملک کو غیر مستحکم بنانے کی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا واحد وزیراعظم ہوں جو گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔ آئندہ ہر سال اس تقریب میں شریک ہوا کروں گا۔
یہ خبر بھی دیکھیے: قوم دیکھے گی کس کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے اور کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں، وزیر اعظم
تقریب سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے گلگت اسکاؤٹس کے شہدا کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
بعد ازاں مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان قومی دھارے میں شریک، صوبہ بن گیا۔اب گلگت بلتستان کے ایم این ایزاور سینیٹر پارلیمنٹ میں پہنچیں گے۔ فاٹا کے بعد گلگت بلتستان کی بھی تقدیر بدل گئی، عوام کو مبارکباد، شکریہ عمران خان! ۔
گلگت بلتستان قومی دھارے میں شریک، صوبہ بن گیا۔ اب GB کے ایم این اے اور سینیٹر پارلیمنٹ میں پہنچیں گے۔ فاٹا کے بعد GB کی بھی تقدیر بدل گئی۔ عوام کو مبارکباد، شکریہ @ImranKhanPTI!
— Babar Awan (@BabarAwanPK) November 1, 2020
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹوئٹ میں گلگت بلتستان کے عوام کو صوبائی حیثیت ملنے پر مبارک باد دی۔
گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو اب آپ کو وہ تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کیا۔۔۔۔۔۔ہندوستان کے رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ #GilgitBaltistan
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 1, 2020
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو منعقد ہورہے ہیں اور وزیر اعظم اس کے لیے صوبائی عبوری حیثیت دینے کے اعلان کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا سیاسی نہیں سیکیورٹی معاملہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔