- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدرابراہیم رئیسی دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کو ’’متنازعہ اور گمراہ کن‘‘ قرار دے دیا
واشنگٹن ڈی سی: امریکا میں جاری صدارتی انتخاب کے دوران موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ فتح کے قریب ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے مخالفین پر الزام لگایا کہ ’’وہ‘‘ انتخاب چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
We are up BIG, but they are trying to STEAL the Election. We will never let them do it. Votes cannot be cast after the Polls are closed!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 4, 2020
’’پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹ ڈالے نہیں جاسکتے،‘‘ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ شاید ٹرمپ کے سیاسی مخالفین مختلف امریکی ریاستوں میں دھاندلی کررہے ہیں اور وہاں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے اس ٹویٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے ’’متنازعہ اور گمراہ کن‘‘ کے طور پر نشان زد کردیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: امریکا میں ٹرمپ کے 20 ہزار جھوٹے دعوؤں پر مشتمل ’دیوار دروغ‘
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ٹوئٹر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعدد ٹویٹس کو جھوٹ اور حقیقت کے منافی قرار دیا جاتا رہا ہے جبکہ نیویارک میں ٹرمپ کے 20,000 جھوٹے بیانات پر مشتمل ایک پوری دیوار بھی بطورِ احتجاج کھڑی کی جاچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔