کالعدم پیپلز امن کمیٹی کا کارندہ گرفتار

ملزم عبد العزیز کے الٹے بازو میں ایک گولی لگی تھی۔


Staff Reporter December 23, 2013
ملزم عبد العزیز کے الٹے بازو میں ایک گولی لگی تھی۔ فوٹو: فائل

MIRAMSHAH: چاکیواڑہ کے علاقے سے رینجرز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے ایک کارندے کو زخمی حالت میں پکڑ کر علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

چاکیواڑہ کے علاقے گلستان کالونی عابد آباد کوئلہ گودام کے قریب سے رینجرز نے مقابلے کے بعد کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عذیر جان بلوچ کے کمانڈر فیصل پٹھان گروپ کے کارندے25سالہ عبد العزیز پٹھان ولد بدر اسلام کو زخمی حالت میں پکڑ کر اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو چاکیواڑہ پولیس کے حوالے کر دیا ، زخمی ملزم کو چاکیواڑہ تھانے کے سب انسپکٹر حمید پولیس موبائل میں ڈال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال لائے ، ملزم عبد العزیز کے الٹے بازو میں ایک گولی لگی تھی۔