سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

تین ناموں پر غور، سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کے لیے بھی تین ناموں پر غور شروع کردیا، ذرائع


Staff Reporter November 09, 2020
تین ناموں پر غور، سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کے لیے بھی تین ناموں پر غور شروع کردیا، ذرائع (فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اب ان کی جگہ تین نام زیر غور ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی افتخار شالوانی کی خدمات وفاقی حکومت نے مانگی ہیں جس کے باعث انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ تین افسران کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں افتخار شالوانی کی اگلے گریڈ میں ترقی بھی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کے عہدے کے لیے بھی تین ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے تک کراچی میں دو اہم عہدوں پر نئے افسران کا تقرر کردیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکریٹری محکمہ بلدیات اور سیکریٹری محکمہ سروسز کے بھی تبادلوں کا امکان ہے۔

مقبول خبریں