زرعی قرضوں کی فراہمی میں رواں مالی سال11فیصدکااضافہ

جولائی تا نومبر118ارب روپے دیے گئے،گزشتہ مالی سال106.6ارب فراہم کیے گئے تھے


Business Reporter December 24, 2013
زرعی شعبے پرواجب الاداقرضے37.8ارب بڑھ کر267.4ارب روپے ہو گئے، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

زرعی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی5ماہ کے دوران قرضوں کی فراہمی میں 11فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جبکہ تجارتی بینکوں کے پھنسے ہوئے قرضوں کی مالیت بھی 37ارب 80 کروڑ روپے بڑھ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی2013تا نومبر 2013کے دوران تجارتی بینکوں نے 118 ارب روپے مالیت کے زرعی قرضے دیے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 106ارب 60کروڑ روپے مالیت کے قرضے کاشت کاروں کو جاری کیے گئے تھے۔

 photo 2_zpsdb6ebbf2.jpg

مرکزی بینک نے رواں مالی سال میں زرعی قرضوں کی فراہمی کا ہدف 360ارب روپے مقررکیا ہے جن میں سے 37فیصد قرض دیا جاچکا ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق اس مدت میں زرعی شعبے پرواجب الادا قرضوں میں بھی 37 ارب 80کروڑ روپے کا اضافہ ہوا جو اب 267ارب 40کروڑ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔