مہنگائی کم نہ ہوئی تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر آجائیں گے خورشید شاہ

چوہدری نثار کے معاملات صرف اپوزیشن کے ساتھ نہیں اپنی پارٹی کے ساتھ بھی الجھتے جا رہے ہیں ، قائد حزب اختلاف


INP December 24, 2013
سیاسی جماعتوں کی لڑائی سے ماضی میں تیسری قوت فائدہ اٹھاتی رہی اب ایسا نہیں چاہتے. فوٹو: فائل

SANDWICH: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے فری ہینڈ دینے کے باوجود حکومت طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر الجھی ہوئی ہے۔

چوہدری نثار کے معاملات صرف اپوزیشن کے ساتھ نہیں اپنی پارٹی کے ساتھ بھی الجھتے جا رہے ہیں، ہم گو بابا گو اور گو مشرف گو جیسی نہیں بلکہ ذمے دارانہ اپوزیشن کر رہے ہیں اور حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں کی لڑائی سے ماضی میں تیسری قوت فائدہ اٹھاتی رہی اب ایسا نہیں چاہتے، کوئی بھی اپوزیشن فرینڈلی نہیں ہوتی، ن لیگ نے قوم سے بہت وعدے کیے جو پورے نہیں ہو رہے، مہنگائی کے خلاف احتجاج تحریک انصاف کا حق ہے۔



اگر مہنگائی کم نہ ہوئی تو عمران خان کے جلسے سے 10گنا زیادہ لوگ حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے۔ پیر کو لاہور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مہنگائی صوبائی نہیں بلکہ وفاقی حکومت کا معاملہ ہے لیکن اگر اس کے باوجود عمران خان سندھ میں آ کر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن پختونخوا میں مہنگائی نہیں کیونکہ وہاں ٹماٹر 2 روپے کلو، آٹا 5 روپے اور گھی مفت مل رہا ہے، عمران خان کو تمام حقائق سامنے رکھنے چاہئیں۔

مقبول خبریں