عراقپر تشدد واقعات میں بریگیڈ کمانڈر سمیت30ہلاک

ابوغریب میں فوجی اڈے پر شدت پسندوں نے گولہ داغا جس میں ایک بریگیڈ کمانڈر، 3 ملٹری افسران، اور2 فوجی ہلاک ہوئے


AFP December 24, 2013
تکریت میں 5 صحافی جاں بحق، حملے میں ٹی وی اسٹیشن کی تیسری اور چوتھی منزل کو آگ لگ گئی، فوٹو:فائل

QUETTA: عراق میں بمباری، بم دھماکوں، خودکش حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ایک بریگیڈ کمانڈر، 3ملٹری افسران، 4 فوجیوں اور5 صحافیوں سمیت30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوغریب میں فوجی اڈے پر شدت پسندوں نے گولہ داغا جس میں ایک بریگیڈ کمانڈر، تین فوجی افسران، اور 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء بغداد کے قریب فائرنگ سے مزید 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ملک کے دیگر حصوں میں پرتشدد واقعات میں مزید 17 افراد مارے گئے ہوگئے۔ دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ تکریت اور بعقوبہ میں پرتشدد واقعات میں مزید 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔



ادھر تکریت شہر میں صلاح الدین ٹی وی اسٹیشن کے مرکزی دفتر پر 4 خود کش بمباروں نے حملہ کردیا جس میں 5 صحافی مارے گئے جن میں چیف نیوز ایڈیٹر، کاپی ایڈیٹر، پروڈیوسر، میزبان اور ریکاڈنگ منیجر شامل ہیں۔ ٹی وی سٹیشن کے اندر تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جن میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 2 خودکش بمباروں نے اپنے آپ کو اڑا لیا جبکہ دیگر 2 سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے گئے۔ حملے میں ٹی وی اسٹیشن کی تیسری اور چوتھی منزل کو آگ لگ گئی۔ عمارت کے اندر کئی افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اے ایف پی کے مطابق صوبہ انبار میں فوج نے القاعدہ کے شدت پسندوں کے 2 ٹھکانوں کر تباہ کردیا۔ رواں سال عراق میں پرتشدد واقعات میں اب تک 6650 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں