کشمور واقعہ: زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی حالت اچانک بگڑ گئی

اسٹاف رپورٹر  پير 16 نومبر 2020
بچی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔

بچی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔

 کراچی: سندھ کے ضلع کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کی حالت اچانک خراب ہوگئی، انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج بچی کو اینٹی بائیوٹکس دی جارہی ہیں اور ڈاکٹروں کی مسلسل نگرانی میں ہے۔

قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ 4 سالہ بچی علیشہ کی حالت آج یکدم خراب ہوئی اور اس کے پیٹ میں زخموں سے خون رسنا شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر حلیمہ، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر ناصر اور ڈاکٹر نعیمہ شامل ہیں، انہوں نے فوری بچی کا معائنہ کیا اور بچی کے زخموں کو صاف کرکے اسے دوبارہ بند کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کے زخموں کو صاف کرکے ٹانکے دوبارہ لگا دیے گئے ہیں، بچی کو اب بھی اینٹی بائیوٹکس دی جارہی ہیں اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔