قصور: کم عمر بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش، 25 دلہا، نکاح خواں اور گواہ گرفتار

پولیس کے مطابق نکاح پڑھوانے والے قاری عبدالرشید اور ایک گواہ ملنگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 27, 2026

پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس نے اطلاع ملنے پر 10 سالہ صنم اور 16 سالہ صبا کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں دلہوں عامر اور رفیق کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق نکاح پڑھوانے والے قاری عبدالرشید اور ایک گواہ ملنگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دونوں بچیوں کو بحفاظت دارالامان بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔