گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا، وزیراعظم

ویب ڈیسک  پير 16 نومبر 2020
گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کریں گے، وزیراعظم

گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا، گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان الیکشن اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماوں کے خلاف کرپشن مقدمات کو اجاگر کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں صرف اپنے مفادات کی فکر ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا، گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کریں گے اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔