کراچی کنگز ٹرافی آنجہانی کوچ ڈین جونز کے نام کرنے کی خواہاں

زبیر نذیر خان  منگل 17 نومبر 2020
ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، کپتان کراچی کنگز عماد وسیم۔ فوٹو: فائل

ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، کپتان کراچی کنگز عماد وسیم۔ فوٹو: فائل

 کراچی: کراچی کنگز پی ایس ایل ٹرافی آنجہانی کوچ ڈین جونز کے نام کرنے کی خواہاں ہے۔

کپتان کراچی کنگز عماد وسیم نے کہا کہ ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں ایک والد جیسی شخصیت تھے، ان سے ہر کھلاڑی کو کچھ ایسا سیکھنے کو ملا جو اس کے کیریئر میں کام آتا رہے گا، ہم یہ ٹرافی جیت کر انھیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈین جونز پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ رہے، بعد ازاں کراچی کنگز کو جوائن کرلیا تھا،وہ کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین میں بھی مقبول تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔